توانائی بحران اور مہنگی بجلی کی وجوہات میں سے ایک بجلی چوری قرار

106

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں توانائی کے بحران اور مہنگی بجلی کی وجوہات میں سے ایک بجلی چوری بھی ہے، جس کی بدولت صارفین پر بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے،بجلی چوروں کے خلاف ستمبر 2023ء سے جاری کارروائی کے مثبت اثرات اب سامنے آرہے ہیں۔ ملکی معیشت
کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات میں انسداد بجلی چوری مہم بھی شامل ہے،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں ستمبر 2023ء سے اب تک 133 ارب سے زیادہ رقم وصول کی جا چکی ہے۔ستمبر 2023ء سے اب تک 87516 سے زیادہ بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ملک بھر سے بجلی چوروں سے 92 کڑور سے زیادد رقم وصول کی گئی اور 173 بجلی چوروں کوگرفتار کیا گیا۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔