چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس 6 دسمبر کو ہوگا

59

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں رواں ہفتے چھ دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوگا۔اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور ہوگا، پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کیلئے بھی مشاورت کی جائیگی۔آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک کی جگہ خصوصی عدالتوں کے کیسز میں نئے جج کی شمولیت کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کررکھاہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی
تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کیلیے نامزدگیوں کے نام سامنے آگئے ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلیے 12 اور پشاور ہائیکورٹ کے 9 ناموں کی تجویزکیے گئے ہیں۔