لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پروجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوںکو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر مریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو اسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔