اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) گزشتہ ماہ نومبر 2024 میں بھی ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 344 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام رہا ہے اور اگر دسمبر تک ٹیکس ہدف میں ناکامی رہی تو آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) کے دوران 4,292 ارب روپے محصولات اکھٹے کیے جبکہ 5 ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا، ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا۔