انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی

382
دبئی:انڈر 19ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے کھلاڑی ساتھی کرکٹر کو داد دے رہے ہیں

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے میز انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 43 رنز سے کامیابی حاصل کی، دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے ناقابل شکست 159 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 47.1 اوورز میں 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے نکھل کمار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3 جبکہ عبد السبحان اور فہم الحق خان نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہ زیب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔