کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی بھارت کے خلاف افتتاحی میچ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کی عمدہ کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو شاباش ۔ کھلاڑیوںکی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ شاہ زیب خان نے بہترین بیٹنگ کرکے سنچری ا سکور کی اور جیت کی بنیاد رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان نے بھی بہترین بلے بازی کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔ امید ہے کہ انڈر 19 ٹیم آئندہ میچوں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔