دبئی، (اسپورٹس ڈیسک) دئبی میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری وآئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات کی۔ جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بات چیت کی اور ا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلوں کے لیے بے تاب ہیں۔تمام ممالک کو ا سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔