مٹیاری: بے امنی بڑھ گئی چوری اور لوٹ میں اضافہ

99

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مختلف چھوٹے بڑے شہروں مٹیاری، ہالا اور نیو سعیدآباد سمیت اڈیرولعل، کھیبر، کھنڈو اور الہ ڈنو ساند میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آئے دن موٹر سائیکل اور گھروں سے چوریاں معمول بن گئی ہیں، نیو سعیدآباد اور ہالا شہروں اور گردو نواح میں بھی چوریاں اور لوٹ مار روز کا معمول بن گئی ہیں، ضلع پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔