چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کااجلاس 6دسمبرکوطلب کرلیا

75

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور ہوگا، رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کے تقرر کے لیے بھی اجلاس شیڈول ہے۔آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک کی جگہ نئے جج کی شمولیت کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا جب کہ 20 نومبر کو عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچز کمیٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک کو سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر آئینی بینچ میں سماعت کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔