عدالت عظمیٰ نے ایک ماہ میں4372 مقدمات نمٹا دیے

72

اسلام آباد(آن لائن )عدالت عظمیٰ نے ایک ماہ میں4ہزار 372 مقدمات نمٹا دیے ہیں اور ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے، جمعہ کوعدالت عظمیٰ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جار ی کردی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ججزمقدمات کوجلدسے جلدنمٹانے کے لیے کوشاں ہیں اور ساتھی ججز نے مقدمات نمٹانے کے لیے انتھک کوشش کی، جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔