اسلام آباد (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہونے کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی جبکہ اب آئندہ سماعت3 دسمبر کو ہو گی، عدالت نے جمعے کو ملزمان کو فرد جرم عاید کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔