خیبرپختونخوا میں گورنر فٹبال کپ کے انعقاد کا اعلان

108

پشاور(اسپورٹس ڈیسک):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے گورنر فٹبال کپ کے انعقاد کا اعلان ۔ جس کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے رہنما سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی عمرہ سے واپسی پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر شاہد شنواری نے اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا گیا خصوصی فٹبال گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کیا ۔