ملتان(اسپورٹس ڈیسک)چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقا اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گزشتہ روزڈی ایچ اے گرائونڈ میں ساتھ افریقا نے افغانستان کو9وکٹوں سے شکست دیدی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز ا سکور کئے ۔کپتان اباسین نے 52 گیندوں پر 63 رنزکی اننگزکھیلی ۔داران نے 22گیندوں پر 30رنزبنائے ۔جواب میں ساتھ افریقا نے ہدف 11.4 اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا ۔لیسیدی لیصوفی نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر75رنزناٹ آئوٹ اور ماتھاپو نے 33 گیندوں پر 60 رنزبنائے۔ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 20 اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر122رنز اسکور کئے ۔تھوشارا نے 37 گیندوںپر28 اور سورنگا نے 29 گیندوں پر کھیل کر 26 رنزکی اننگزکھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے بابرعلی نے 3اوورزمیں صرف 6رنز کے عوض 2اور نعمت اللہ نے 4اوورزمیں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑی آئوٹ کیا ۔پاکستان بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پرمکمل کرلیا اوپنر نعمت اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں میں 71 رنزناٹ آئوٹ گی باری کھیلی۔ گزشتہ روز شیڈول میچ میں نیپال کو بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا۔ورلڈ کپ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 11بجے پاکستان کامقابلہ افغانستان سے جبکہ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش صبح 11بجے ڈی ایچ اے کرکٹ گرائونڈ پر مدمقابل ہوں گے۔