انٹرکلب کرکٹ: میٹروپولٹن، ینگ فائٹرز اور اسپورٹس اینڈ سائنس کلب کامیاب

66

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید4 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے کیویلیئر کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کیویلیئر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افان خان اور انس بلوچ نے21,21رنز بنائے۔ میڈیم فاسٹ بولر اویس رحیم شاہ نے 15 رنز دیکر 5 اور طیب حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 82 رنز بنا لئے۔ زین انور نے 32 رنز ناٹ آؤٹ، ارباز خان نے 24 اور ہریر شاہد نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ناظم آباد ینگسٹر کرکٹ کلب نے فضل الرحمان اسپورٹس کلب کو 73 رنز سے ہرا دیا۔ ناظم آباد ینگسٹر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے۔ کاشان فہیم نے 10 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 72، اسامہ منیر نے 35،شایان فہیم نے 25 اور عمر متین نے 23 رنز بنائے۔ ایاز احمد، حذیفہ اور شہر یار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں فضل الرحمان اسپورٹس کلب 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ایاز احمد نے 2 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 49 ، سہیل نے 21 اور خیبر اللہ نے 20 رنز بنائے۔ کاشان فہیم نے 31 رنز دیکر 4 اور فہد احمد نے 13 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ کلب نے ہمدم کرکٹ کلب کولٹس کو 72 رنز سے ہرا دیا۔ نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے۔ زوہرین محمود نے 8 چوکوں کی مدد سے 53، شایان احمد نے 43 اور رافع احمد نے 28 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر طحہٰ شعیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے37 رنز دیکر 6 اور میتھیو رضوان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہمدم کرکٹ کلب کولٹس 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فائق حسن نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 52 اور میتھیو رضوان نے 26 رنز بنائے۔ احمد خان نے 21 رنز دیکر 4 عادل تنولی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے چو تھے میچ میں اسپورٹس اینڈ سائنس کرکٹ کلب نے المہران کرکٹ کلب کو 148 رنز سے ہرا دیا۔ اسپورٹس اینڈ سائنس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔وقاص اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں 8 چھکوں کی مد د 103، دانیال علی نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 65، عبداللہ یوسف نے 6 چوکوں کی مدد سے 50، محمد سجن نے 31 اور محمد شایان نے 20 رنز بنائے۔ محمد عدنان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں المہران کرکٹ کلب 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اشفاق نے 52، ظفر اقبال نے 28، شہروز خان نے 22 رنز بنائے۔محمد شہروز نے 25 رنز دیکر 4، محمد سجن نے 3 اور محمد یحییٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔