کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن ہوا۔ تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ،بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان آج اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح10 بجے شروع ہوگا۔