پی سی بی نے غیر منظور شدہ لیگ کا نوٹس لے لیا، کھلاڑیوں کو شرکت سے منع کردیا

33

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کراچی میں جونیئر لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پی سی بی کا اس بارے میں واضح طور پر کہنا ہے کہ یہ ایک غیر منظور شدہ اور غیر مجاز لیگ ہے۔ پی سی بی یا اس سے منسلک یونٹس کے ساتھ رجسٹرڈ تمام کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور میچ آفیشلز کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔اس لیگ میں کسی بھی شمولیت کو پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔