ریاض (سید مسرت خلیل) ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ڈنوب ہاسپٹیلٹی ٹی20 چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عابد شمعون کے مطابق مہمانِ خصوصی آرسی اے کے چیف ایگزیکیٹو سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمحمد ندیم بابر تھے۔ جبکہ دیگرمہمانوں میں آرسی اے کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ، ناصر محمود عباسی ، وائس پریزیڈنٹ عاشق مغل ، جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ ، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف امین ، سلیکٹر شیر افغان جدون اور امپائرنگ کمیٹی کے محمد اکرم شامل تھے۔ نظامت کے فرائض آر سی اے کے جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ نے سر انجام دیتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض آر سی اے کے جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ نے سر انجام دیتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مہما ن خصوصی ندیم بابر نے خطاب میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے آرسی اے کے پیٹرن انچیف پرنس ڈاکٹر جنرل عبد العزیز بن ناصر بن عبد العزیز آل سعود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی کاوشوں سے کرکٹ کو عروج ملا جس کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ان کی قیادت میں آر سی اے سعودی کرکٹ فیڈرشن کی رکن بھی ہے۔ ندیم بابر نے پیٹرن آر سی اے محمد انور ( مرحوم ) کی خدمات کو بھی اجاگر کیا جو کہ مملکت میں کرکٹ کے بانیوں میں شامل ہیں۔ سینئر وائس پریزیڈنٹ ناصر عباسی اورعاشق مغل نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آر سی اے کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ کرکٹ کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ ٹورنامنٹس کروانے کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انفرادی انعامات دیئے گئے۔ جبکہ ( آر سی اے) ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کو شیلڈز اور امپائرز کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور تمغے دیئے گئے۔