امتحانات سے طلبہ میں محنت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے، انجینئر ممتازحسین

112

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت ) رانی پور کے نجی ایور شائن اسکول میں تین ماہ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔طالبہ وطالبات میں محنت کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے، انجینئر ممتاز حسین چنا، پروفیسر عبدالحکیم چنا اور دیگر کا تقریب سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور ایورشائن گروپ آف کالجز میں مختلف کلاسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامی تقسیم کی تقریب منعقد کی۔ جس کو چیف پیٹنر انجینئر ممتاز علی چنا، پرنسپل ایورشائن کالج رانی پور عبدالحکیم چنا، سید عباس نقی شاہ اور دیگراں نل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی تعمیر کی ترقی میں طالب علموں کا اہم کردار رہا ہے ۔