بھارتی عدالت عظمیٰ کا تاریخی مسجد کا سروے روکنے کا حکم

64

نئی دہلی (صباح نیوز) مسجد کمیٹی کی درخواست پر بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریاست اترپردیش میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کے مندر ہونے کے دعوے پر ہونے والا آرکیالوجیکل سروے کو روکنے کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ نے جمعے کو سنبھل میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے‘ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ8 جنوری کو ہونے والی ٹرائل کورٹ کی سماعت اور کوئی بھی کارروائی اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک الہ آباد ہائی کورٹ کیس کا جائزہ نہیں لے لیتی۔ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے‘ ہم اس کیس کو زیر التوا رکھیں گے‘ ہم نہیں چاہتے کہ کچھ ہو۔