یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ختم

52

اسلام آباد(صباح نیوز)4سال اور 5ماہ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں عائدپابندی ختم ہوگئی ، یکم جولائی 2020میں ایاسا نے پی آئی اے پر یورپ میںپروازوں پر پابندی لگائی تھی۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی، امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔سابق وزیر ہوابازی غلام سرور نے کراچی میںپی آئی اے کے طیارہ کے حادثے کے بعد قومی اسمبلی میں جعلی پائلٹوں کے بارے میں بیان دیاتھا جس کے بعد ای یو ،برطانیہ اور امریکہ نے پابندی لگادی تھی۔جمعہ کووزیر دفاع خواجہ آصف نے پابندی ختم ہونے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔