نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار کیے بغیر واپس پنڈی چلی گئی

34

پشاور(صباح نیوز ) نیب ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ وزیراعلیٰ ہائوس آمد سے گریز کرنے لگی اور واپس پنڈی چلیگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے متعلقہ تھانہ میں اپنی آمد و اخراج کا انداج کرادیا، نیب ٹیم صورت حال کے بارے میں نیب خیبرپختونخوا کو آگاہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔ نیب ٹیم کے ارکان راولپنڈی سے گزشتہ شب وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور پہنچے تھے، نیب ٹیم کو پوچھنے پر بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس میں موجود نہیں۔ نیب ٹیم وزیراعلیٰ ہائوس پہنچی تھی اور اس نے باقاعدہ اپنی آمد کا اندراج بھی کرایا تھا۔