اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے شدید خطرے سے خبردار کردیا

123

نیویارک: اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں قحط کے بڑھتے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر راں اداروں کے مطابق عالمی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس وقت 20 لاکھ  سے زیادہ افراد خوراک اور صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل  کی جانب سے غزہ سٹی اور نصیرت پناہ گزیں کیمپ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملوں میں کئی خواتین و بچوں سمیت درجن بھر فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جب کہ 24گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 42 سے تجاوز کر چکی ہے۔