ڈی چوک پر بہت غلط ہوا، پی ٹی آئی بھی اپنے طرزِعمل پر غور کرے، مولانا فضل الرحمٰن

104
armed organizations

رحیم یار خان:مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر بہت غلط ہوا، تاہم  پی ٹی آئی بھی اپنے طرزِعمل پر غور کرے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت قوم کو درست سمت دکھانے کی ضرورت سب سے اہم ہے، جلسے جلوس یا احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔ ڈی چوک پر بہت غلط ہوا  لیکن تحریک انصاف کو بھی اپنے طرزِ عمل پر غور کرنا پڑے گا۔ کارکن مخلص ہوتا ہے اور قیادت کی ہدایت کے مطابق چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں بڑا احتجاجی مارچ کیا تھا، اس میں نہ کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا، حتیٰ کہ ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ ہم ہمیشہ صحافت کی آزادی کے داعی رہے ہیں، اسی طرح صحافیوں کو بھی وقت کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں اور دونوں صوبوں میں حکومتیں قیام امن کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہیں۔