ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، وکیل بانی پی ٹی آئی

109

روالپنڈی:تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان  کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے غیر انسانی سلوک رویہ اختیار کیا ہوا ہے، 36 گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ  مقدمہ کے تفتیشی آفسر سے رابطہ کیا وہ ملاقات سے کترا رہا ہے، ہمیں ہر ملاقات کے وقت کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد چند گھڑی کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملزم کا آئینی حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے مل سکتا ہے، لیکن جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پولیس کسٹڈی میں ہیں، دیگر کیسز میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔

فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بہتر ہے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، بصورت دیگر ہم عدالت سے رابطہ کریں گے،  جیل انتظامیہ پولیس پر کہانی رکھ کر ہمیں ملاقات سے روک رہی ہے، ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔