پاکستان نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا

164
qualified

عمان،مسقط/لندن (سید عاصم علی قادری) عمان کے شہر مسقط میں 26 نومبر تا 4 دسمبر تک جاری رہنے والے مینز جونیئر ایشیاء ہاکی کپ 2024 کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چین کو 7-2 سے شکست دیدی پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 17ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے زریعے 22ویں منٹ میں سفیان خان نے، تیسرا فیلڈ گول 23ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے ،چوتھا فیلڈ گول 43ویں منٹ میں محمد عماد نے،پانچواں فیلڈ گول 46ویں منٹ میں رانا ولید نے، چھٹا گول پینلٹی کارنر کے زریعے 50ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے، ساتواں فیلڈ گول 51ویں منٹ میں محمد مغیرہ نے سکور کیا۔ چین کی جانب سے پہلا گول یانیو نے 24 ویں منٹ میں دوسرا گول یوبو نے کھیل کے آخری منٹ میں سکور کیا۔مین آف دی میچ محمد سفیان خان قرار پائے۔