کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر سراج الدین امجدی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز ظہر اللہ والی مسجد کورنگی نمبر 4میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز واقارب ، اہل محلہ اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔