ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں امریکا اور برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین ’اپنے آقاؤں سے عسکری سامان کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے روس کی عسکری صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی ہمارے کلیبر، کنزہل اور سرکون ہائپر سونک میزائل سسٹم کو نہ بھولے، جو کہ اپنی خصوصیات کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی مثال نہیں رکھتے، ان کی پروڈکشن بڑھ گئی ہے اور پوری قوت سے جاری ہے۔