میں سیاسی ریلیوں میں شرکت نہیں کرتا پارٹی کے دیگر کام کرتا ہوں، رؤف حسن

127
a protest movement on November

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء رؤف حسن کاکہنا ہے کہ میں سیاسی ریلیوں میں شرکت نہیں کرتا پارٹی کے دیگر کام کرتا ہوں، انکوائری کی جائے گی کونسا رہنما دھرنے میں تھا اور کون نہیں تھا، شرکت نہ کرنے والے رہنماؤں سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  علی امین گنڈاپور بشری بی بی کے تحفظ کے لیے دھرنے کی جگہ سے نکلے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ بشری بی بی گرفتار ہوں اس لیے وہاں سے گئے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، سارے فیصلے عمران خان کے مطابق ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات میں بھی سنگجانی میں جلسے کے لیے قائل نہیں ہوئے تھے، سنگجانی میں احتجاج کرنے سے احتجاج کے مقاصد پورے نہیں ہوسکتے تھے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی جاری ہے آگے کا لائحہ عمل دیں گے، پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں سن رہے ہیں، ہماری عدالتیں موجود ہیں مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ سندھ اورپنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے متعلق مسودہ پیش کردیا گیا ہے، منظور ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے امکانات ہیں۔