ملک میں وی پی این رجسٹریشن کی مہلت میں توسیع کا امکان

102

اسلام آباد:ملک میں وی پی این رجسٹریشن کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پی ٹی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں 200 سے زائد وی پی اینز کی روزانہ رجسٹریشن  ہو رہی ہے۔ پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے،  اور اس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے،  پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔