سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعید غنی

104

کراچی:صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا  ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ  کراچی میں جاری میگا منصوبوں کو ان کے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اور اگر اس کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ہے تو اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کورنگی کاز وے پر جاری ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں، اس منصوبے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سے کورنگی اور اطراف کی آبادیوں کا طویل سفر قلیل ہوسکے گا اور انہیں ٹریفک جام کے مسئلے سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ  اگر اس منصوبے کو ملیر ایکسپریس وے کے ساتھ ضم کیا جاتا ہے تو یہ منصوبہ 1.4 کلومیٹر سے بڑھ کر 4 کلومیٹر طویل ہوجائے گا۔