ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری کی پیش گوئی

87
Rain and snow are forecast

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی، 2  دسمبر کو بلوچستان اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ میں 28 سے 2 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، 29 نومبر سے دو دسمبر تک وزیرستان، کرم، مہمند، دیر، چترال، خیبر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، گلگت بلتستان، قلات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 نومبر سے 2 دسمبر تک خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔