پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، انجنئیر امیر مقام

117
independence of the judiciary

پشاور : وفاقی وزیر  امور کشمیر اور گلگت بلتستان   انجنئیر امیر مقام کا کہنا ہےکہ  تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،  علی امین گنڈا پور  کے  بعد  بشری بی بی کا حقیقی چہرہ بھی عوام کے سامنے آگیا ،  بانی تحریک انصاف کے  مذموم عزائم کو ہر گز پورا نہیں ہونے دیا جائے  گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کی دہشت گردی سب کے سامنے عیاں ہے ، اسی لیے اب    اس جماعت کو ختم ہو جانا چاہیے، پی ٹی آئی کی قیادت کہہ رہی تھی یہ فائنل کال ہے  تاہم یہ  مس کال اور رانگ کال  ثابت ہوئی  ہے ۔  شر پسندوعں نے اسلام آباد   پر حملہ  کیا  دو سے تین روز تک اسلام آ باد کو مفلوج کر دیا  گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ    ایک سو نوے ارب رو پے  روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقصان ہوا،   شر پسند ٹولے کے اس  بے مقصد احتجا ج  سے نقصان  صرف اور  صرف  پاکستان  کا ہوا ہے،   یہ کوئی شہباز شریف  یا آرمی چیف کا نہیں ہم سب کا نقصان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ   پی ٹی آئی کے مطالبات انتہائی    غیر سنجیدہ تھے،    کس طرح ڈی چوک میں  آئینی ترمیم ختم کرائی جا سکتی تھی   یہ ترمیم دو تہائی اکثریت   سے پار لیمنٹ  سے پاس ہو چکی  ہے ۔