ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

99
The country's official foreign exchange

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر  11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سرکاری اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 نومبر تک مجموعی طور پر 16 ارب  7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔