اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کو تو بشری بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے، بشری بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ بشری بی بی فرار ہوئی تو کارکنان کے سارے دم خم نکل گئے، جس کے بعد کارکنان نے بھی راہ فرار اختیار کی، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سارے دعوے دھرے رہ گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو انٹرنیٹ، سڑکیں بند نہ ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ بھی ختم ہوجاتا، سارے معاملے افہام تفہیم سے حل ہوجاتے، لیکن بشری بی بی کو کارکنان کو ورغلائے رکھا کہ احتجاج ڈی چوک پر ہی ہوگا، اس کے علاوہ کہیں نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ بشری بی بی کو چیک کریں کہیں پی ٹی آئی کو ڈبونے کا پلان تو نہیں۔