پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

109

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے دسمبر 2024 کے لیے آئندہ پندرہ روزہ جائزہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے ، نئی پٹرولیم قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کی رات کیا جائے گا، اور یہ نرخ یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک لاگو ہوں گے ۔

رپورٹس کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.15 روپے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3.20 روپے، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو اس اضافے کا بنیادی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم قیمتوں کے حتمی فیصلے کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔

وزارتِ پٹرولیم وزارتِ خزانہ کو سفارشات تیار کر رہی ہے، اور نئی قیمتوں کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس وقت پٹرول کی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 255.14 روپے فی لیٹر، ہلکا ڈیزل تیل 147.51 روپے فی لیٹر، اور مٹی کا تیل 161.54 روپے فی لیٹر ہے۔

متوقع تبدیلیاں صارفین اور صنعتوں دونوں پر اثر انداز ہوں گی، کیونکہ عالمی تیل کی قیمتوں کی اتار چڑھاؤ ملکی منڈیوں کو متاثر کرتا رہتا ہے۔