ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں موسم سرما کی پہلی بارش موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کا بھی آغاز ہوگیا ہے سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش برسی آسمان سے برسنے والی بارش کی بوندوں کے باعث موسم سردی میں تبدیل ہوگیا ۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض سمیت دیگر علاقوں میں اتوار تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ جس سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور سردی کا آغاز ہوجائے گا ۔
سجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز استسقاء ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سےنماز استسقاء کی ادائیگی کی اپیل کی گئی تھی
خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سنت رسولؐ پر عمل کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکیوں سے اللہ تعالی کے حضور بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی تھی جس پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز استسقاء کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے جس میں گورنرز سمیت آئمہ کرام اور ہزاروں افراد نے نماز استسقاء ادا کی اور باران رحمت برسنے کے لیے اللہ کے حضور التجا کی اسی طرح سعودی عرب کی بارہ ہزار سے زائد مساجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی ۔