تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد کئی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں ،ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے۔