سرکاری لائن سے تیل چوری کی وارداتیں دہشت گردی سے مماثل قرار

28

کراچی( اسٹاف رپورٹر )تیل کی سرکاری لائن سے چوری کی وارداتیں دہشت گردی سے مماثل قرار دے دی گئیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مقدمات سی ٹی ڈی کو منتقل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیل کی سرکاری لائن سے چوری کی منظم وارداتیں کی جا رہی ہیں، چند روز قبل بن قاسم کے مختلف مقامات سے تیل چوری کے لیے لگائے گئے کلپ پکڑے گئے تھے اور تیل چوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم لطف سیال سمیت متعدد ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔