کینیڈا: عارضی رہائش کی درخواست فیس میں اضافہ

76

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین حکام نے عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد صارفین کو نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔ یکم دسمبر سے کینیڈا مختلف عارضی رہائشی درخواستوں کے سلسلے میں کینیڈا آنے والوں کے لیے ہائر اپلیکیشن اور پروسیسنگ فیس متعارف کرائے گا، اس کے تحت ملک میں آنے والے افراد یا اپنے قیام کو بڑھانے کے خواہشمند سیاح، طلبہ اور کارکنان متاثر ہوں گے۔ویزا فیس میں آنے والی تبدیلی سے عارضی رہائشی حیثیت کی بحالی کے خواہشمند افراد اور کینیڈا واپس جانے کی اجازت حاصل کرنے والوں افراد کو بھی زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی۔