پی ٹی آئی والے ’’مس کال‘‘ پر ڈی چوک پہنچے، گورنر سندھ

39

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے ’’مس کال‘‘ پر ڈی چوک پہنچ گئے اور پھر پی ٹی آئی لیڈرز اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ قطری سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے مضبوط جادوگر محسن نقوی نے مظاہرین کو واپس بھیج دیا، جو مظاہرین جیل میں ہیں تو ان کی ضمانت کروانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند یوٹیوبر عمران خان کی بات کرکے اپنی ریٹنگ بڑھا رہے ہیں۔