کراچی ( رپورٹ: محمد انور) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے میں کامیابی تو حاصل کرلی ہے لیکن اس دوران ملک کو اربوں روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سوفٹ ویئر ہاؤس ایسوسی کے مطابق یہ نقصان صرف تین دنوں کے اندر ہوا جب کہ احتجاج کے باعث پی ٹی سی ایل کو مالی نقصان کے علاوہ انٹرنیٹ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے انٹرنیٹ سے متعلق سارے امور معطل رہے۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری مالی کا اندازہ بھی نہیں ہوسکا بلکہ خیال ہے کہ اس نقصان کو ظاہر نہیں کیا گیا۔