انتہاپسند ہندوؤں کا مسلم نوجوان کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد

109

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے چھریوں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں23 سالہ مسلمان نوجوان فاضل اپنے دوست کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں نے بغیرکسی وجہ کے افضل کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ ہندو انتہا پسند افضل کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔