محرابپور،چارمبینہ پولیس مقابلے ،5رہزن زخمی حالت میں گرفتار

72

محرابپور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز ضلع میں چار مبینہ پولیس مقابلے، 5 رہزن زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد،ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق کنڈیارو ، بھریا سٹی، بھریا روڈ اور ہالانی پولیس تھانوں کی حدود میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 رہزنوں کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، پہلا پولیس مقابلہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں کنڈیارو، پپیری رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں گشت پر مامور پولیس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں ایک رہزن شوکت عرف شوکو ولد نذیر راجپر کو زخمی حالت میں اسلحہ اور گولیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔دوسرا پولیس مقابلہ بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدودمیں دالی شاخ کے مقام پر ہوا جہاں پولیس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی، جوابی پولیس فائرنگ اور مقابلہ کے بعدمحمد معاویہ ولد عبدالقادر گاڈھی، اشفاق میمن نامی رہزنوں کو زخمی حالت میںدو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود بھریا روڈ، منومل چائیں رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے گشت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس فائرنگ میں رہزن مشتاق میمن کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں ہالانی محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ )پر چیکنگ کے دوران رہزنوں نے پولیس پر فائرنگ پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس فائرنگ میں غلام عباس ولد شمس الدین شر کو زخمی حالت میں غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔