بلوچستان حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کا آغاز

8

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کا آغاز، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کی،سرفراز بگٹی نے کہا کہ جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی، خواتین اور طالبات کو خود مختار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں،پنک اسکوٹیز اسکیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دے کر آغاز کردیا جائے گا۔بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔ اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔ بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔