پڈعیدن،پولیس مقابلے میں 4 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار

70

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں مبینہ پولیس اور ڈاکوئوں میں 4 الگ الگ مقابلوں میں 4 سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو زخمی گرفتار، اسلحہ، 2 چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد، 12 ساتھی فرار، مقدمات درج، ایس ایس پی کی شاباش۔ تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے علاقے پیپری لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوئوں نے دوران گشت پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 4 دیگر کرمنلز ساتھی فرار، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شوکت عرف شوکو ولد نذیر راجپر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل اور رائونڈز بھی برآمد کیے گئے، ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث بھی ہے جس پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں، ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مختلف تھانوں سے معلومات لی جا رہی ہے۔ دوسرا مقابلہ بھریاسٹی تھانے کی حدود، نیئر دالی شاخ، بھریاسٹی پولیس کا دوران گشت مخفی اطلاع پر جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو گرفتار، 2 دیگر کرمنلز ساتھی فرار، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد معاویہ ولد عبدالقادر گاڈھی کے نام سے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت اشفاق میمن کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 بغیر لائسنس پسٹلز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن پر مختلف تھانوں میں ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں، مذکورہ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلیے مختلف تھانوں سے معلومات لی جا رہی ہے، تیسرا مقابلہ بھریا روڈ تھانے کی حدود، منومل لنک روڈ، بھریا روڈ پولیس کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہوگئے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت مجیب ولد مشتاق میمن کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بنا لائسنس TT پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلیے مختلف تھانوں سے معلومات لی جا رہی ہے، چھوتھا مقابلہ ہالانی تھانے کی حدود لنک روڈ محراب پور، ہالانی پولیس کا دوران اسنیپ چیکنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ، دوران اسنیپ چیکنگ ڈاکوئوں نے پولیس پر قتل کے ارادے سے فائرنگ شروع کی تو مقابلہ ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہوگئے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت غلام عباس ولد شمس الدین شر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بنا لائسنس پسٹل اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد، ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث بھی ہے جس پر مختلف تھانوں پر ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں، مذکورہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلیے مختلف تھانوں سے معلومات لی جا رہی ہے۔