ٹنڈو محمد خان: چرس فروشی میں ملوث ملزمہ کو 3 سال سزا کا حکم

4

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کا چرس فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ کو 3 سال پروبیشن کی سزا کا حکم، ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کی جاری ہدایتوں پر منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے اور موثر گواہی سے مجرمان کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی، منشیات ایکٹ میں گرفتار ملزمہ کو 3 سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون چرس سپلائر مسمات عائشہ عرف آنٹی راجپوت کو 525 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا جس کی بہترین تفتیش اور موثر گواہی کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈو محمد خان انعام علی کلہوڑو کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو 3 سال پروبیشن کی سزا سنائی۔