آئی پی ایل، سابق بھارتی بورڈ کے سیکریٹری کا میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

74

ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سیکریٹری پر الزامات کی بونچھاڑ کردی۔انٹرویو میں للت مودی نے انکشاف کیا کہ بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری اور چنئی سپر کنگز کے شریک مالک سری نواسن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کی نیلامی کے عمل میں اپنی فرنچائز کو فائدہ پہنچانے کیلئے میچز میں کرپشن کی۔للت مودی نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنانے کیلئے چنائی سپر کنگز نے دھاندلی کی تھی، جس کی تصدیق کئی بڑے اسپورٹس چینلز کے علاوہ دی گاریڈین اور کرک انفو نے بھی کی تھی۔ ممکنہ طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کسی اور فرنچائز کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف کو نہ خریدنے سمیت اہم مقابلوں میں چنائی کے مقامی امپائرز کی تعیناتی تھا۔ بانی للت آئی پی ایل للت مودی نے کہا کہ تمام تر میچ فکسنگ کے باوجود سری نواسن کی چنائی سپر کنگز میں 28.11 فیصد کی ملکیت برقرار ہے۔