ضلع شمالی خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں مچھر دانیاں تقسیم

54

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کے تحت خان بروہی گوٹھ میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بڑی تعداد میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ناظمہ علاقہ گلشن سرجانی اور رکن شوریٰ جماعت اسلامی حلقہ خواتین (ضلع شمالی) عظمیٰ فاروق نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوتی ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جماعت اسلامی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ماضی کی طرح آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے ۔اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا خواب جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کرکے ہی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ خان بروہی گوٹھ میں جماعت اسلامی کے تحت مختلف فلاحی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مسجد و مدرسے کی تعمیر اسکول میں بچوں کے لیے مفت تعلیم اور نصابی کتب کی فراہمی اور صاف پانی کے فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ شامل ہے۔ علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہی دراصل عوام کی حقیقی نمائندہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔