گورنرسندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیرکی گورنر ہائوس میں ملاقات

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیرنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطرکے سفیر نے گورنر انیشیٹیوکی تعریف کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے تعلقات دوستانہ ہیںتاہم قطرسے مزیداچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ قطر کے سفیرکوگورنر ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گورنرسندھ کے ہمراہ قطری سفیر نے گورنر ہائوس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ قطر کے سفیر نے قائداعظم کے کمرے کا دورہ بھی کیا۔ قطرکے سفیرنے گورنر ہائوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ قطرکے سفیرنے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بندکیے۔ قطر کے سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ قطر ہمارا دوست ہے۔ ہمارے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔