عمران خان کی رہائی قریب تھی لیکن کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیے، لطیف کھوسہ

167

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی رہائی قریب تھی لیکن کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیے، اگر تحمل سے کام لیا جاتا تو عمران خان رہا ہوسکتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ اگر تخریب کاری نہ ہوتی  تو سارے حالات کنٹرول میں تھے، لیکن کچھ لوگوں کی بے جا مداخلت نے سب کچھ برباد کردیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ابھی ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے، ہم اسلام آباد میں احتجاجی مظاہر ہ بھی کریں گے اور حکومت بھی بنائے گے، پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے کئی لوگ خوف زدہ ہیں، جس کی وجہ سے  پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے سارے دعوے دھرے رہ گئے جب پی ٹی آئی کا ایک بڑا لشکر اسلام آباد میں داخل ہوا، حکومتی رکاوٹوں کے باجود پی ٹی آئی کے لوگ اسلام آباد کی حددود میں داخل ہوکر پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  خیبر پختونخواہ نے مظاہرے میں مرنے والے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ مظاہرےمیں  کارکنان کو مارنے والوں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرائیں، اگر وفاقی دارالحکومت میں ایف آر درج نہ ہوئی تو ہم کے پی کے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کریں گے۔